ڈہرکی میں بڑھتی ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

ڈہرکی(رپورٹر وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں چوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق : ڈہرکی شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں چوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا جس کے بعد بڑی تعداد میں شہری قومپرست رہنما اور سماجی کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے دوران شرکاء نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈہرکی میں اسٹریٹ کرائم روز کا معمول بن چکا ہے جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی مظاہرین نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب پٹھان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button