گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین حجرہ شاہ مقیم میں“معرکۂ حق” کے سلسلہ میں کانفرنس

دیپالپور(وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین حجرہ شاہ مقیم میں “معرکۂ حق” کے سلسلہ میں کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں بہادر مسلح پاک افواج کی شاندار فتح کی یاد کو تازہ رکھنے اور طالبات میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ایک پروقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں طالبات نے اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر پیش کیں۔ تقاریر میں طالبات نے وطن کے دفاع، قومی غیرت اور حق کے لیے افواج پاکستان کی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شبانہ حسین نے کہا کہ پاکستان کی جانباز سپاہیوں نے جس دلیرانہ انداز میں گزشتہ برس روایتی دشمن بھارت کے مزموم جنگی گھمنڈ کو خاک میں ملایا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور آج اقوام عالم پاک افواج کی بہادری کی معترف ہے۔ بعد ازیں کانفرنس میں طالبات نے ملی نغمے پیش کیے جنہوں نے پورے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔ نغموں کے ذریعے وطن اور مسلح افواج سے محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button