شہرشہربارودکاکھیل،سکیورٹی بحران سنگین،ملکی تاریخ کا سب سے بڑاسیاسی و عسکری ٹیسٹ!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ملک دشمن قوتوں کے بھیانک عزائم بے نقاب، پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کی ہولناک لپیٹ میں آگیا ہے جبکہ ملکی بقا اور معیشت کی بحالی کے لیے آخری سنہری موقع بھی داؤ پر لگ گیا۔ انتہائی سنگین سیکیورٹی بحران کے مہیب سائے منڈلانے لگے ہیں اور کراچی سے لے کر بلوچستان تک دشمن نے اپنی پراکسیز کو متحرک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ جانے والے کراچی کے ایک تاجر کو جی پی ایس سگنلز غائب ہونے اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث راستے سے بھٹکنے پر دہشت گردوں نے بے دردی سے نشانہ بنا ڈالا، جبکہ دوسری جانب کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خوارج کے بزدلانہ حملے نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ان پے در پے حملوں نے ریاست کے سامنے ایک دیوار کھڑی کر دی ہے کیونکہ دشمن پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو خاک میں ملا کر بیرونی سرمایہ کاری کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے تیسرے بڑے اور آخری سنہری موقع پر کھڑا ہے، جہاں ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے ایران سے سستی گیس اور بجلی کی خریداری جیسے اہم ترین منصوبے پائپ لائن میں ہیں، مگر اس تازہ لہر کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی بین الاقوامی سازش رچی جا رہی ہے۔ ایسے میں پولیٹیکل اور ملٹری کمانڈ کے سامنے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج آچکا ہے کہ وہ بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی برتے بغیر بے رحمانہ اور فیصلہ کن کارروائی کرے اور اندرونی صفوں میں موجود ہمدردی کے جراثیم کا خاتمہ کر کے ہاؤس ان آرڈر کرے، ورنہ یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو قسمت دوبارہ دروازے پر دستک نہیں دے گی۔
سید عمران شفقت کا یہ سنسنی خیز وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں




