ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی دکانوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی ٹیموں کی دکانوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس اور تجارتی مراکز کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا اور انسپکشنز کے دوران متعدد دکانوں پر ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کی گئی اور ریٹس لسٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ مئیرز خالد جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ناپ تول میں کمی کرنے والے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی مجرم ہیں۔ پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ان کی رقم کا پورا حق مل سکے۔



