وزیرآباد بارالیکشن:پروفیشنل لائرز گروپ کیجانب سے محمد زمان چیمہ صدر،ارباب مختار چیمہ جنرل سیکرٹری کےامیدوار نامزد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) پروفیشنل لائرز گروپ نے بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے محمد زمان چیمہ کو صدر اور ارباب مختار چیمہ کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کر دیا، پروفیشنل لاءرز گروپ نے آئندہ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرتے ہوءے سینءر قانون دان محمد زمان چیمہ کو صدر جبکہ متحرک نوجوان وکیل ارباب مختار چیمہ کو جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد وکلاء برادری میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گءی ہے اور متعدد سینءر و جونیءر وکلاء نے دونوں امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوءے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن مزید مضبوط، فعال اور باوقار ادارہ بنے گی۔اس موقع پر پروفیشنل لاءرز گروپ کے امیدواروں کی نامزدگی کے موقع پر سینءر وکلاء اور گروپ کے اہم اراکین رانا خلیل احمد خان، احسن عطاء چیمہ، ارشاد احمد چیمہ، غضنفر چیمہ، شہباز احمد چیمہ، نوید اسلم، امتیاز احمد خان، وقاص افضل چٹھہ، محمد اکرم اراءیں، اعجاز احمد چٹھہ، مختار احمد چیمہ، اشتیاق احمد چیمہ، مستعصم مالک طور، فرزانہ کوثر، شیخ بلال احمد، علی بہادر چٹھہ، اللہ دتہ چیمہ اور جاوید اقبال چیمہ،حافظ محمد عثمان نے کہا کہ محمد زمان چیمہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور وکلاء کی خدمت کے جذبے کے باعث وکلاء برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، جبکہ ارباب مختار چیمہ نوجوان وکلاء کے مساءل کے حل، تنظیمی امور اور بار کی بہتری کے لیے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ، وکلاء کو جدید سہولیات کی فراہمی، فلاحی منصوبوں کے آغاز، نوجوان وکلاء کی تربیت، لاءبریری اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری سمیت تمام اجتماعی مساءل کے حل کو اولین ترجیح دی جاءے گی۔پروفیشنل لاءرز گروپ کے امیدواروں کی نامزدگی کے موقع پر درجنوںوکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے محمد زمان چیمہ اور ارباب مختار چیمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوءے کہا کہ پروفیشنل لاءرز گروپ ہمیشہ وکلاء برادری کے اتحاد، وقار اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کرتا آیا ہے اور آءندہ بھی خدمت کی یہی روایت برقرار رکھی جاءے گی۔رہنما ؤں نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ آءندہ انتخابات میں پروفیشنل لاءرز گروپ کے امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں تاکہ بار ایسوسی ایشن کو ایک مضبوط، فعال، باوقار اور مثالی ادارہ بنایا جا سکے، جہاں ہر وکیل کے مساءل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاءے اور پیشہ ورانہ ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button