دورہ بنگلہ دیش: بابر اعظم ،خرم شہزاد ڈھاکہ روانہ


ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹربار اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورہ بنگلہ دیش کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
دونوں کھلاڑی پشاور زلمی کی مصروفیات کے باعث پہلے اسکواڈ کے ساتھ سفر نہیں کر سکے تھے، تاہم انہوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے بعد ٹیم کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کھلاڑی رات گئے ڈھاکہ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جبکہ ٹیم کے کچھ آفیشلز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ڈھاکہ میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا تاکہ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں اہم سیریز کے لیے میدان میں اتریں گی۔