امام الحق اور محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)قومی کرکٹر امام الحق کو پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے اور وہ او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے نیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا تھا، تاہم پی سی بی نے انہیں بیرونِ ملک لیگ کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔



