بھارت میں ائیر پورٹ پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر سے بدسلوکی،غیر ضروری پوچھ گچھ،کولمبو کے راستے واپس وطن چلے گئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر زاہد الرحمان کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور دہلی ائیرپورٹ پر ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی گئی۔سفارتی سطح پر پیشگی اطلاع کے باوجود بھارتی امیگریشن نے زاہد الرحمان کو داخلے کی اجازت نہیں دی،پیشگی منظوری کے باوجود پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے۔بھارت کے اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد زاہد الرحمان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہدالرحمان نے بھارت میں داخل ہونےکے بجائے واپس بنگلادیش جانے کا فیصلہ کیا اورکولمبو کے راستے ڈھاکا واپس چلے گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہد الرحمان بحرِ ہند رِم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے۔



