ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ خودکش حملہ، مقدمہ درج، 14 دفعات شامل

ڈیرہ اسماعیل خان(جانوڈاٹ پی کے) چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی امن میلہ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

مقدمے کے مطابق حملے کے بعد ایمبولینس زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں منتقل کر رہی تھی کہ اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ذمہ داری مقامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے، جہاں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

مزید خبریں

Back to top button