بدین،پی ایف چک میں شادی لارج واہ کے کنارے سے خاتون کی لاش برآمد

بدین(جانوڈاٹ پی کے)شادی لارج کے قریب پی ایف چک میں شادی لارج واہ کے کنارے دِکی کے مقام پر گاؤں کُبن کی رہائشی22سالہ خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت حسینہ زوجہ مصطفیٰ پاڑھو کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر شادی لارج پولیس پوسٹ اور پولیس اسٹیشن کوسکی کے پولیس افسر علی حسن جمالی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال ٹنڈو باگو منتقل کیا گیا سول اسپتال ٹنڈو باگو کی ڈاکٹروں نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی شادی لارج پولیس کے مطابق مقتولہ کے ورثا نے مبینہ قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور جیسے ہی ورثا تھانے پہنچیں گے، ان کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button