صالح خاصخیلی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت حالی کا شکار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)سیرانی کے قریب یونین کونسل پیر فتح شاہ کے گاؤں محمد صالح خاصخیلی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول(محمد صالح خاصخیلی)سیمس کوڈ 401010543 کی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔ چھت کے پلستر کے ٹکڑے گرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی چھت کا ایک حصہ گر گیا، تاہم اس وقت بچے ریسیس میں باہر تھے اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس صورتحال کے بعد کئی دیہاتیوں نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا بند کر دیا ہے، جبکہ جو بچے آ رہے ہیں انہیں استاد اسکول کی دیوار کے پاس درخت کے سائے میں پڑھا رہا ہے علاقے کے والدین اور دیہاتیوں، جن میں رجب علی خاصخیلی، قادر بخش پنہور، جلال شاہ، اصغر علی اور نصیر احمد خاصخیلی شامل ہیں، نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کا فوری نوٹس لیا جائے اور مرمتی کام کروایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button