بدین،نشئی بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کے قریب ایک نشئی بیٹے نے اپنی ضعیف ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بدین ٹنڈو باگو روڈ پر وھنائی شریف کے قریب گاؤں آچار ملاح میں آئس کے عادی نافرمان بیٹے وسیم ملاح نے گھریلو تنازعے پر غصے میں آ کر اپنی والدہ حاجرا زوجہ محمد بچل ملاح پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کا سر دھڑ سے الگ کر کے اسے قتل کر دیا اس واقعے کے بعد پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر بدین پولیس کے ایس ایچ او علاؤالدین خاصخیلی گاؤں آچار ملاح پہنچے اور ملزم کو آلۂ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا ملزم کو ماڈل تھانہ بدین کے لاک اپ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button