رکن اسمبلی ایاز علی شاہ کی وزیر اعظم سے ملاقات رنگ لے آئی،متعلقہ حکام کو وزیر اعظم آفس سے تحریری احکاما ت مل گئے

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن) رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی شھباز شریف سے ملاقات کے دوران تحریری طور پر درخواست کے بعد وزیر اعظم آفس کی جانب سے متعلہ اداروں کو احکامات جاری۔چند روز قبل قومی اسمبلی کے رکن ۔ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور ممبر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شھباز شریف سے ملاقات کی گئی تھی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے حوالے لکھت میں وزیر اعظم کے سامنے سجاول، ٹھٹھہ، بدین کی ساحلی پٹی کو اسٹون پیچنگ کے ذریعہ سمندر کے بند کو پکا کرنے اور ان اضلاع کے لوگوں کی زمینوں کو مزید تباہی سے بچانے، سجاول ضلع میں وفاقی یونیورسٹی قائم کرنے ٹھٹھہ، حیدرآباد مین نیشنل ھائی کو ڈیول کیرج روڈیں تبدیل کرنے، ٹھٹھٹہ اور سجاول ضلع کے مختلف علاقوں میں فنڈ موجود ہونے کے باوجود قدرتی گیس اسکیموں کے رکے ہوئے کاموں کو شروع کرنے سجاول ضلع کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کی واپس کی گئی رقم دوبارہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے حوالے تحریری طور پر وزیراعظم کے سامنے درخواستیں پیش گئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے متعلقہ حکام کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔




