ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور نے ایک دوسرے کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل سمرین کور نے اپنے تعلق کو مزید خاص بناتے ہوئے ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوا لیے۔

دونوں نے اپنے اپنے نام کے ابتدائی حروف ایک دوسرے کی ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر میں بازو پر مستقل طور پر نقش کروائے۔ ارشدیپ سنگھ نے سمرین کی لکھائی میں ’’SK‘‘ جبکہ سمرین کور نے ارشدیپ کی لکھائی میں ’’AS‘‘ کا ٹیٹو بنوایا، جس کے ساتھ باریک لائن سے بنا چھوٹا سا سرخ دل بھی موجود ہے۔

یہ ٹیٹو بنگلورو کے ’ایلینز ٹیٹو‘ اسٹوڈیو میں بنوائے گئے، جہاں سمرین نے اسی موقع پر اپنی پیدائش کے پھول کا ٹیٹو بھی بنوایا۔

ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کے تعلق کی خبریں آئی پی ایل 2026 کے دوران سامنے آئی تھیں۔ دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں ارشدیپ سنگھ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی۔

ایک دوسرے کی لکھائی میں بنوائے گئے یہ ٹیٹو اب دونوں کے رشتے کی خاص علامت بن گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button