حکومت کاچوتھے بچے کی پیدائش پر 40 ہزار روپے دینے کا اعلان

آندھرا پردیش(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے کم ہوتی شرحِ پیدائش پر قابو پانے کے لیے دلچسپ اور انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ تیسرے بچے کی پیدائش پر خاندان کو 30 ہزار بھارتی روپے جبکہ چوتھے بچے کی پیدائش پر 40 ہزار بھارتی روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ بڑھتی آمدن کے باعث زیادہ تر جوڑے ایک یا دو بچوں تک محدود ہو رہے ہیں، جبکہ بعض صورتوں میں دوسرا بچہ صرف اس وقت کیا جاتا ہے جب پہلا بیٹا نہ ہو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی مستقبل میں آبادی کے توازن اور سماجی استحکام کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے شرحِ پیدائش میں اضافہ ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button