کارگو جہاز پر ڈرون حملے کے جواب میں امریکا کے ایران پر فضائی حملے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملوں کی تصدیق کردی۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیریک میں ایک گولا گرا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ردعمل کے سوال پر صحافیوں کو جواب دیا تھا کہ ’آپ کو خود پتہ چل جائے گا‘۔
دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے امریکا نے یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں کی ہے، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



