گولاڑچی: نہر میں نہاتے ہوئے طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گولاڑچی شہر کا نوجوان طالبعلم گونی ريگيوليٹر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا خبر کے مطابق گولاڑچی کے رہائشی جٹ برادری کا  نوجوان جامعہ محمدیہ ہائی اسکول گولاڑچی کا بارھویں جماعت کا طالبعلم کامران سندھو جٹ گولاڑچی شہر کے قریب گونی ریگیو لیٹر نہر میں  نہاتے ہوئے ڈوب گیا گرد نواح کے دیہات کے مکینوں نے نوجوان کو بچانے کے لیئے نہر میں کود پڑے لیکن کافی دیر تلاش کرنے کے بعد نوجوان کو پانی سے نکال کر تحصیل اسپتال گولاڑچی لا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے  نوجوان کے فوت ہوجانے کی  تصديق کردی اور ضروری کاروائی کے بعد نوجوان کی لاش ان کے ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button