تیل کمپنیوں کے دباؤپرحکومت نے پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،ذرائع

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) تیل کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں پر اعتراض سامنے آنے کے بعد حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ قیمتوں میں اضافے یا ردوبدل کے باعث انہیں مجموعی طور پر 104 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کمپنیوں نے اپنے خط میں مؤقف اپنایا کہ قیمتوں کے تعین میں تسلسل نہ ہونے کے باعث ان کے مالی معاملات متاثر ہوئے ہیں اور انہیں شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کے اس دباؤ اور خدشات کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔



