ایران کا فضائی پابندیوں پر فوجی ردعمل کی خبروں سے انکار

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ نے ان رپورٹس کی تردید کردی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ فضائی پابندیوں کے جواب میں ایران فوجی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق بعض غیر قانونی طور پر عائد کی گئی فضائی پابندیوں کے خاتمے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں مخصوص ہوائی اڈوں کے خلاف مختلف غیر فوجی جوابی اقدامات اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ نے امید ظاہر کی کہ صورتحال کو ایسے مقام تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئے گی جہاں مزید جوابی اقدامات کرنا پڑیں۔

مزید خبریں

Back to top button