حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی بڑھا دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی بڑھا دی۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔
ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔



