حکومت نےمٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button