عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

بیلفاسٹ(جانوڈاٹ پی کے)آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا،  یہ آئرش ٹیم کی انٹرنیشنل  میچ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے۔

بیلفاسٹ میں  2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔

کپتان لورکن ٹکر نے 50  جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔

یوں آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دےکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

آئرلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے3 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے پہلی بار بھارت کو انٹرنیشنل میچ میں شکست دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button