پانچ دن میں سنچری سے گولڈن ڈک تک، ابھشیک شرما نے منفرد ریکارڈ بنا دیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ دن کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو بالکل مختلف ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری بنانے والے ابھشیک شرما جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں ابھشیک شرما کا یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10واں ڈک ہے، جو ایک کیلنڈر ایئر کے دوران کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے صفر پر آؤٹ ہونے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ابھشیک شرما کے 10 میں سے 7 ڈک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں آئے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے راشد خان 2019 میں جبکہ پاکستان کے شاداب خان 2024 میں ایک کیلنڈر ایئر کے دوران 9، 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

یوں صرف چند روز کے اندر ابھشیک شرما نے اپنی دھواں دار سنچری کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button