چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ؛ شہری خوفزدہ

چمن(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
زلزلے کے باعث علاقے میں کچھ دیر خوف کی فضا رہی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



