اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button