محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس تقرری سے عالمی موسمیاتی تنظیم میں پاکستان کی نمائندگی، موسمیاتی خدمات، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی موسمیاتی تنظیم کے ساتھ پاکستان کا ادارہ جاتی اور تکنیکی تعاون مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔



