بھارتی سیکیورٹی نظام میں بڑا بھرتی اسکینڈل، بی ایس ایف کے 400 اہلکاروں کی اسناد مشکوک قرار

نئی دہلی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کے لیے دستاویزات کی تصدیق کا نظام سوالیہ نشان بن گیا، جہاں برسوں پہلے بھرتی کیے گئے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے تقریباً 400 اہلکاروں کی اہلیت مشکوک قرار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی جریدے ’دی پرنٹ‘ کے مطابق یہ معاملہ بھرتی کے عمل میں تصدیق اور سرکاری نگرانی کے طریقۂ کار پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے خود ان امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کیے تھے۔ تاہم بعد میں ان کی اسناد کی تصدیق سے متعلق مسائل سامنے آئے، جس کے باعث اہلکاروں کی اہلیت پر سوالات اٹھ گئے۔رپورٹ میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ادارے نے تقریباً آٹھ سال تک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری ہی نہیں کیے، اس کے باوجود ان سرٹیفکیٹس کو بھرتی کے عمل میں لازمی قرار دیا گیا۔اس انکشاف نے بھارتی سیکیورٹی اداروں میں دستاویزات کی جانچ پڑتال، بھرتی کے معیار اور حساس عہدوں پر تعیناتی سے متعلق طریقۂ کار پر بحث چھیڑ دی ہے۔ تاہم دستیاب رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مشکوک قرار دیے گئے اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے یا ان کی بھرتی منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button