ڈاکٹر بننے کا خواب چھوڑ کر پولیس میں شمولیت، اے ایس پی سامعہ سلیم بلوچستان کی خواتین کے لیے مثال بن گئیں

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور خدمت کے لیے پولیس افسر اے ایس پی سامعہ سلیم کی خدمات کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور انہیں درپیش مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اے ایس پی سامعہ سلیم نے بتایا کہ ان کا خواب ڈاکٹر بننا تھا، تاہم انہوں نے بلوچستان پولیس میں شمولیت اختیار کرکے خدمتِ انسانیت کا راستہ اپنایا۔ وہ خواتین کے حقوق، تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین بھی پولیس فورس کا حصہ بن کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سامعہ سلیم کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزا مثال قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button