پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں محی الدین وانی نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی منتقل کرنے کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ، پاکستان کی عزت اور سلامتی پہلے ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ چین کی ہاکی ٹیم پاکستان آرہی ہے، کینیڈا اور یورپ کی 3 بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔



