23 ستمبر سے موٹروے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)موٹر وے پولیس کے مطابق 23 ستمبر سے موٹر وے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

لاہور سے ترجمان موٹر وےپولیس نے کہا کہ اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ جی ٹی روڈ مقرر کیا گیا ہے، موٹروے ایم 2 اور ایم 3 پر موجود گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈرائیورز پابندی کے دوران متبادل راستے اور ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر سے قبل روٹ اور ٹریفک صورتحال سے متعلق موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button