ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، عباس عراقچی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر فیس وصولی کے بیان کے بعد جاری کیا گیا۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بالکل درست ہیں۔ جو بھی آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرتا اس کو اس کام کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ’20 فی صد بہت زیادہ ہے۔ ہم مناسب رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button