افغانی مہاجرین سمیت دیگر مہاجرین کو سندھ اور ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے مظاہرے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین میں بینظیر بھٹو چوک سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر شاہنواز سیال نے کی۔ بعد ازاں مظاہرین نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی ون) کاشف رضا منگی دھرنے کے شرکاء کے پاس آئے، جہاں انہیں مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی گئی

دھرنے میں ضلعی نائب صدر علی حیدر پنہور، جنرل سیکریٹری محمد اسلم مہندو، جوائنٹ سیکریٹری پنہل نظاماڑی، خزانچی سید گل محمد شاہ، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر مرادانی، رابطہ سیکریٹری ابوبکر کچھی، ترقی پسند مزدور فیڈریشن کے ضلعی صدر سلطان بوہڑ، اسٹاف کے ضلعی نائب صدر دلبر لنڈ، مختلف تعلقوں کے صدور راجا خواجہ، یاسر سیال، ممتاز جت، ہارون شیخ، سید عبدالجبار منگریو، سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی دھرنا تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس سے شاہنواز سیال، علی حیدر پنہور، محمد اسلم مہندو، پنہل نظاماڑی، غلام قادر مرادانی اور دلبر لند نے خطاب کیا۔

مزید خبریں

Back to top button