شیرازی ہاؤس مکلی میں عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عوامی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے، سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے شیرازی ہاؤس مکلی میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے تفصیل سے سنا اور متعلقہ حکام کے ذریعے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ شیرازی خاندان ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا آیا ہے اور دہائیوں سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر رہا ہے، جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے انہیں دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سید ایاز علی شاہ شیرازی روزانہ کئی گھنٹے عوام سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے ان کے حل کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button