سجاول میں دو گروپوں میں پرتشدد تصادم، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) ضلع سجاول کے علاقے شاہ بندر کے گاؤں یوسف چھریجو میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تنازع پر ہونے والا جھگڑا پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران لاٹھیوں کے وار سے 22 سالہ غلام نبی چھریجو شدید زخمی ہوا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے آر ایچ سی چوہڑ جمالی منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لینے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button