شمالی کوریا کے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر

سیول (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے داغے گئے، جنہوں نے تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے۔

جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے حال ہی میں مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا سے لاحق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی تعاون اور تیاری کو مضبوط بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے ملک اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق ہفتے کے روز کیا جانے والا میزائل تجربہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے 6، 12 اور 20 اگست کو بھی متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button