آئین کے تحت ایمرجنسی کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج،ایمرجنسی کے بعد مینڈیٹ اسمبلی کے پاس چلا جائےگا،ایمرجنسی ہٹ جاتی ہے اور اسمبلی نیا لیڈر آف دی ہاؤس منتخب کرے اور وہ دہشتگردی کے خلاف متفق نہیں ہو گا تو ایمرجنسی 10 بار بھی لگانا پڑے تو لگنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان پہلے ہے یا کسی کا وزیراعلیٰ بننا پہلے ہے؟ آئین کے تحت ایمرجنسی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، حالات 3 یا 6 مہینے میں ٹھیک ہوجائیں توایمرجنسی آگےنہیں جانی چاہیے، اقتدار میں چاہے پی ٹی آئی ہو،اسے دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیے کیساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ہم پُرامید اور متفق ہیں کہ یہ نظام کافی کام کرلےگا، ایڈوائزری کونسل سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کو سپورٹ دےگی، جن علاقوں کو فوج دہشتگردوں سے پاک کرےگی،سول انتظامیہ انہیں ہولڈ کرےگی۔



