صدر زرداری نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر  چیف جسٹس پاکستان اور  چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق صدر مملکت آصف علی زرداری نے  وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون پاکستان رخصت کی منظوری دی۔

اعلامیےکے مطابق  چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیےکے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک  آذربائیجان  میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس  میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button