گولارچی: خاتون کا سابق شوہر اور نند پر چار بچوں سمیت گھر سے بے دخل کرنے کا الزام

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)گولارچی کے وارڈ نمبر 3 کی رہائشی خاتون نازیہ کنول نے شھید فاضل راہو پریس کلب گولارچی میں فریاد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابق شوہر صداقت وڑائچ اور نند شائستہ نے اسے چار بچوں سمیت گھر سے بے دخل کردیا ہے، جبکہ نند نے مبینہ طور پر گھر پر قبضہ کرکے قیمتی سامان، سونا اور ضروری دستاویزات بھی چوری کرلی ہیں، جس کے باعث وہ اپنے بچوں سمیت دربدر ہو نازیہ کنول کے مطابق مذکورہ گھر کی ملکیت کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور معزز جج نے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک اسے اپنے بچوں سمیت گھر میں رہنے کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم اس کے باوجود اس کے سابق شوہر اور نند نے مبینہ طور پر زبردستی گھر پر قبضہ کرلیا اور اس کا قیمتی سامان بھی لے گئے خاتون نے ایس ایس پی بدین سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر اسے انصاف فراہم کیا جائے اور اس کے چار بچوں سمیت رہائش اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



