ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، شکایات کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت معزز شہریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے انفرادی اور اجتماعی مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے بروقت اور میرٹ پر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II ولید احمد ڈاوچ بھی موجود تھے.
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو بلاواسطہ اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔



