لبنانی وزیر داخلہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لبنانی وزیر داخلہ اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا باضابطہ استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔

لبنانی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و حکومتی قیادت، بالخصوص وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور داخلہ امور میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان امن و امان کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

لبنانی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پاکستان اور لبنان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button