ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی ویمن ٹیم کے کوچ نے اہم بات بتا دی

دبئی (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے وصول نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم کا نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ویمن ٹیم کے کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی ٹیم کو کب ملے گی؟ جس پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ٹرافی کب ملے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں بھارتی کوچ نے واضح کیا کہ ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور ٹیم نے بورڈ کے فیصلے پر عمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمن ٹیم نے اسی فیصلے کی پیروی کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھی ٹرافی وصول نہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ایونٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارتی ویمن ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔



