سری لنکن کپتان کا پاکستان کے فاسٹ بولرز کی صلاحیتوں کا اعتراف

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن سری لنکن کرکٹ کلچر سے واقف ہیں۔ گیری کرسٹن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں۔

پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے۔ ابتدائی طور پر 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا پلان ہے۔

کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا بولنگ اسکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ پی ایس ایل کھیلا ہے۔ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔

کوشال مینڈس نے کہا کہ بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button