خیبر پختونخوا نےپہلاڈیجیٹل لائسنس متعارف کرادیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا میں پہلی بارڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت متعارف کرا دی گئی،شہری اب اپنا لائسنس موبائل فون میں محفوظ رکھ سکیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق یہ سہولت "رابطہ” ایپ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے جہاں شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور ڈرائیونگ لائسنس نمبر درج کر کے چند سیکنڈز میں قانونی طور پر قابل قبول ڈیجیٹل لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد کاغذی ڈرائیونگ لائسنس ہر وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ٹریفک چیکنگ کے دوران موبائل فون میں موجود ای لائسنس ہی قابل قبول ہوگا۔حکام کے مطابق یہ اقدام خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی ڈیجیٹل گورننس پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس سے قبل بھی پشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن ویزا تصدیق کی سہولت متعارف کرائی جا چکی ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button