گلگت بلتستان کے گورنر کی تقرری: وزیراعظم شہباز شریف نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور اور نئے گورنر کی تقرری کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ شامل ہیں۔

کمیٹی گلگت بلتستان میں گورنر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا جائزہ لے گی اور حتمی نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان سے ہی گورنر منتخب کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ پارٹی قائد نواز شریف نے پرانی اور وفادار سیاسی شخصیت کو ذمہ داری دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے تینوں اہم رہنماؤں کی جلد مشاورت متوقع ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزیر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button