خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،برینٹ71ڈالر فی بیرل میں فروخت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج برینٹ خام تیل 71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔اس کے علاوہ یو اے ای کا مربن خام تیل بھی 66 ڈالر فی بیرل پر موجود رہا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں بعض مارکیٹوں میں خریداری جبکہ بعض میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 82 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔



