امریکہ نے معاہدہ توڑا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا، قائم مقام وزیر دفاع کا دوٹوک انتباہ

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی تو ایران بھرپور، ضروری اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق میجر مجید ابن الرضا نے کہا کہ تہران نے خطے کے ممالک کی درخواست اور علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا، حالانکہ ایران کو واشنگٹن پر مکمل اعتماد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے امن اور خطے کے استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے جنگ بندی قبول کی، تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ معاہدے کی خلاف ورزی برداشت کی جائے گی۔

قائم مقام وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کی تو ایران اس کا مؤثر، سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button