محرم الحرام سکیورٹی پلان: اوکاڑہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، ریلیف اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، آر پی او محمد ایاز سلیم، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر سمیت اہل تشیع کے نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کے احکامات دیے اور محرم الحرام پر عزاداروں کے لیے ہیلتھ اور ریسکیو کور سمیت مسٹ فینز کی سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔ صوبائی وزیر زراعت نے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین میں انتظامات اور سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی جانب سے محرم الحرام پر بہترین انتظامات کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت صفائی ستھرائی کے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں میں قبل از وقت ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام پر گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کی جائے۔ یوم عاشورہ پر عزاداروں کو طبی امداد، تمام ادویات سمیت مسٹ فینز کے زریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزرا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے محرم کے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم سیکیورٹی میکانزم کے لیے امام بارگاہوں میں کیو آر کوڈ اور پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں۔ بہترین سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button