امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

برگن سٹاک(جانوڈاٹ پی کے) سوئس وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کا سوئٹزر لینڈ پہنچنے پر خیر مقدم کیا گیا، ایرانی وفد برگن سٹاک میں تکنیکی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران اور امریکہ درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔



