سائبیریا میں روسی TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

سائبیریا(جانوڈاٹ پی کے)روس کا اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ٹی یو 22 سائبیریا کے ارکوسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ماسکو سے روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بمبار طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی بمبار طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں بمبار طیارے پر سوار عملہ محفوظ رہا۔



