محرم الحرام1448ہجری کا آغازبدھ سے ہونے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان سپارکو کے مطابق محرم کا چاند15جون کو نظر آنے کے امکانات نہایت محدود ہے۔ ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یکم محرم17جون کومتوقع ہے۔ترجمان کے مطابق محرم 1448ہجری کا چاند 15جون 2026ءکو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جون کی شام پاکستان میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اگر یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوتی ہے تو پھر یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔
غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اورغروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 40 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم محرم 1448 ہجری 17 جون 2026 بروز بدھ متوقع ہے۔
بیان کے مطابق محرم الحرام کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی، چاندکی رویت کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونےوالی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی اسلامی مہینوں کے آغاز کا حتمی اختیار رکھتی ہے۔



